ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخواہ بحران میں چلا جائے:عرفان صدیقی

    اسلام آباد(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے  ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا ہ بحران میں چلا جائے، عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز زیربحث نہیں ہے، گورنر خیبرپختونخواہ کی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، گفتگوکرتے ہوئے ن لیگی سینیٹرنے کہا کہ عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان خود اس کا شکار بنے ہوئے ہیں۔ احتجاج پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کا آئینی وجمہوری حق ہے تاہم احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے پر حکومت کارروائی کرے گی۔