فلسطینی علاقے میں امدادی مراکز کے باہر جو مناظر دنیا نے دیکھے، وہ دل خراش ہیں:وزیراعظم
لندن (یواین پی) برطانیہ نے غزہ میں انسانی صورتِ حال کی بگڑتی ہوئی حالت پر اپنے خدشات کا اعادہ کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق وزیرِ اعظم کیر اسٹامر نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں امداد پہنچانے کا منصوبہ نا کافی ہے اور مقصود کے مطابق نہیں۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی علاقے میں امدادی مراکز کے باہر جو مناظر دنیا نے دیکھے، وہ دل خراش ہیں، اور انسانی صورت حال نہایت ہول ناک ہے۔انھوں نے کہا کہ غزہ میں امداد کی فوری اور بڑی مقدار میں رسائی کی شدید ضرورت ہے، اور اسرائیل کا موجودہ منصوبہ اس ضرورت کو پورا نہیں کرتا