سابق اسرائیلی وزیر دفاع کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

 مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی ) سابق اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو حماس کو ختم کرنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا حماس کے خلاف جنگ لمبی کرنے کا مقصد صرف اقتدار میں رہنا ہے۔