ہندو توا جماعت کی جانب سے جھارکھنڈ میں انتخابی مہم میںمسلم مخالف اشتہار کو سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا
نئی دہلی(آئی این پی)مودی کی مسلم دشمنی ایک بار پھر کھل کر بے نقاب ، مسلم مخالف ایجنڈا انتخابی مہم کی آڑ میں سامنے آگیا ۔مودی کی ہندو توا جماعت کی جانب سے مسلم مخالف اشتہار کو سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا ، اشتہار میں مسلم مخالف جذبات کو فروغ دینے پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اشتہار بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بی جے پی کی مہم کے ایک حصے کے طور پر جاری کیا گیا، بھارتی الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو مسلم مخالف اشتہار ہٹانے کا حکم بھی دیا ہے ۔ کانگریس نے اس اشتہار کو گمراہ کن اور تفرقہ انگیزدیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے شکایت کی ہے ۔کانگریس کے رکن جے رام رمیش نے اسے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ۔