مودی کا نیا حربہ، مسلم علاقوں کے نام ہندو رنگ میں ڈھالنے کی مہم

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں مودی حکومت کی فرقہ وارانہ پالیسیوں نے ایک بار پھر مسلم ثقافت اور ورثے پر حملے کو نمایاں کر دیا  ۔ریاست اتر پردیش میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھیم پور کھیری کے علاقے مصطفی آباد کا نام تبدیل کرکے کبیر دھام رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے بقول، یہ فیصلہ مقامی ہندوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے‘رپورٹ کے مطابق، ریاستی فنڈز اب قبرستانوں کی چاردیواری کی تعمیر کے بجائے ہندو عقائد اور ورثے کی ترقی پر خرچ کیے جائیں گے۔