نواز شریف 21 جولائی کو مظفرآباد اور 24 جولائی کو میرپور میں بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے، تاریخی استقبال ہوگا
مظفرآباد(آن لائن)آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے آزاد کشمیر میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں اورمسلم لیگ ن کی انتخابی مہم عروج پر، مرکزی قیادت نے سرگرمیاں تیز کر دیں۔صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف 21 جولائی کو مظفرآباد اور 24 جولائی کو میرپور میں بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔مظفرآباد اور میرپور میں نواز شریف کے جلسوں کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، کارکن متحرک ہوگئے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی میرپور میں چوہدری سعید سے ملاقات، 24 جولائی کے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔نواز شریف کے عوامی جلسے کے انتظامات، کارکنوں کی متحرک سازی اور انتخابی حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا۔ امیر مقام نے میرپور میں جلسہ گاہ کا دورہ کر کے انتظامات کا معائنہ کیا، تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیااور کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔کارکنان قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے تاریخی استقبال کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام آج رات مظفرآباد پہنچیں گے، مقامی قیادت اور ٹکٹ ہولڈرز سے جلسوں کی تیاریوں پر مشاورت کریں گے۔24 جولائی کا میرپور جلسہ مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا اہم پاور شو قرار، کارکنوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات