مسلم رہنمائو ں کی املاک پر بلڈوزر، مودی حکومت کا مسلم دشمن چہرہ بے نقاب

متعدد گھروں کو سیل کر دیا گیا ، بریلی سمیت کئی علاقوں میں پولیس کا محاصرہ ،83افراد گرفتار
نئی دہلی (آئی این پی  )بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں مودی حکومت کے زیر اثر ہندوتوا نظریے کی انتہا نے ایک بار پھر مسلم دشمنی کو بے نقاب کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، کانپور سے شروع ہونے والے آئی لو یو محمد احتجاج کے بعد ریاستی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائو ن شروع کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر احتجاج روکنے کی آڑ میں اتحادِ ملت کونسل کے رہنماں اور دیگر مسلمانوں کی املاک کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا۔ متعدد گھروں کو سیل کر دیا گیا ہے اور بریلی سمیت کئی علاقوں میں پولیس کا محاصرہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز معطل کر دی گئی ہیں، جس کے بعد شہری شدید خوف و بے چینی میں مبتلا ہیں۔