بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر، ٹرمپ سے نئی امیدیں

نیویارک (آئی این پی)بٹ کوائن کی قیمت پہلی مرتبہ ایک لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ان کی انتظامیہ کرپٹو کرنسی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال بٹ کوائن کی قیمت میں دگنا اضافہ ہوا ہے اور ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کے بعد سے دو ہفتے میں اس کی قیمت 40فیصد بڑھ گئی ہے۔