تاریخ میں پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے زائد ہوگئی

نیویارک(آئی این پی)ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالرز (2 کروڑ 77 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد ہوگئی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت ابھی ایک لاکھ 2 ہزار ڈالرز (2 کروڑ 85 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے کچھ زیادہ ہے۔2024 کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 140 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے