انتہائی سرد موسم کے دعوے بے بنیاد، محکمہ موسمیات

 کراچی(خصوصی رپورٹ )محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رواں برس ’انتہائی سرد‘ موسم سرما کی پیش گوئیوں کو مسترد کردیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر سے فروری کے دوران بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے کم ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں مغربی ہوائو ں کے گزرنے سے ٹھنڈ کی وقتی لہر آسکتی ہے تاہم پاکستان میں انتہائی سرد موسمِ سرما کے دعوے سائنسی بنیادوں سے خالی ہیں اور پورے ملک میں غیر معمولی سخت یا ریکارڈ توڑ سردی کی کوئی سائنسی شہادت موجود نہیں۔