بشریٰ بی بی یا علیمہ خان پارٹی کے انتظامی امور میں کوئی مداخلت نہیں کررہیں،گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی یا علیمہ خان پارٹی کے انتظامی امور میں کوئی مداخلت نہیں کررہیں،بشریٰ بی بی اگراحتجاج کا حصہ بنتی ہیں تو ان کا حق ہے، علیمہ خان بانی کا پیغام دینے تک محدود ہیں، احتجاج کو مئوخر کرنا ہے یا نہیں یہ فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل آخر میں مذاکرات سے نکالا جاتا ہے، جب میں آخری بار گرفتاری کے بعد رہا ہوکر باہر نکلا تو میڈیا سے ایک بات کی تھی کہ پاکستان کو سیاسی انتقام کی نہیں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔