لاہور ہائیکورٹ: تاریخ میں پہلی مرتبہ زیرالتوا مقدمات میں11 فیصد کمی ریکارڈ

لاہور(آئی  این پی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کے تاریخی اقدامات سے عدالتِ عالیہ لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیرالتوا مقدمات میں 11 فیصد کمی ہوگئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سائلین کو بروقت انصاف کی یقینی بنانے کیلئے  عمل اقدامات کیے اور اس حوالے سے نئی عدالتی اصلاحات کو فوری طور پر نافذ کیا گیا جس کے باعث عدالتی اصلاحات اور دیگر اقدامات کے ثمرات سائلین کو ملنے لگے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیرالتوا مقدمات میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جون 2024 میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 1لاکھ 98 ہزار کے قریب تھی، جب کہ رواں ماہ کی 24 تاریخ تک عدالت عالیہ لاہور میں مجموعی زیرالتوا مقدمات کی تعداد نمایاں کمی کے بعد 1لاکھ 76ہزار رہ گئی ہے۔ماہر قانون احسن بھون کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم سائلین کی مشکات کے خاتمے کیلئے  موثر اقدامات کررہی ہیں، چیف جسٹس کی پالیسیوں کے باعث سائلین کے چہروں پر خوشی دکھائی دیتی ہے۔صدر سپریم کورٹ بار نے بھی چیف جسٹس عالیہ نیلم کے اقدامات پر انہیں خراج تحسین ہیش کیا ہے۔