احتساب عدالت نے 190 ملین پائونڈ ریفرنس میںناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
اسلام آباد(آئی این پی )احتساب عدالت نے 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔عدالت نے نیب کو بشری بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔بشری بی بی کے وکیل نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست کی۔ نیب نے اعتراض کیا کہ بشری بی بی کا میڈیکل پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کا ہے جبکہ نوٹری اٹیسٹیشں اسلام آباد سے ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا لیکن ملزموںنے 342 کا بیان جمع نہیں کرایا