کرم ایجنسی کے حالات پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے:حافظ نعیم

کس طرح یہ لوگ گھس کر ہمارے فوجی جوانوں، شہریوں اور بچوں کو شہید کر رہے ہیں 
 ہماری ایجنسیوں اور آئی ایس آئی کی ذمہ داری ہے  امن برقرار رکھیں:امیر جماعت اسلامی
کراچی(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کرم ایجنسی کے حالات پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے جس کے لیے جماعت اسلامی خدمات پیش کرے گی،کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئین پاکستان، جس پر سب حلف اٹھاتے ہیں اور اپنی ذمے داریاں سنبھالتے ہیں، اسی آئین نے سب کی حدود کو متعین کیا ہے، سیکیورٹی اداروں کا کام ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا، قوم کا تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنا ہے، معیشت پر لیکچر بعد میں دیے جائیں، پہلے بتائیں آپ اپنا کام کیسے انجام دے رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ لوگوں کو اکٹھا کرے، اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ جمہوری طریقے سے احتجاج کا پرامن حق استعمال کرے، انہوں نے کہا کس طرح یہ لوگ گھس کر ہمارے فوجی جوانوں، شہریوں اور بچوں کو شہید کر رہے ہیں ‘ہماری ایجنسیوں اور آئی ایس آئی کی ذمہ داری ہے  امن برقرار رکھیں