شرکاء کی یادگارِ شہداء پرحاضری، فاتحہ خوانی کی،بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے سکالرشپ کا اعلان بھی کیا گیا
کوئٹہ(آئی این پی )تربت میں ہونے والے قبائلی جرگے میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کے خاندانوں کی معاونت کا اعلان کیا گیا۔گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر کوئٹہ، آئی جی ایف سی بلوچستان(سائوتھ)، وزراء، قبائلی عمائدین، خواتین، طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔جرگے کے آغاز میں شرکاء نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے سکالرشپ کا اعلان کیا گیا۔قبائلی عمائدین نے بلوچستان میں امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔