احتجاج سے نمٹنے کیلئے 1 ارب 35 کروڑ خرچ

 پانچ سال میںہونیوالے اخراجات کی تحریری تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئیں
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)5 سال میں اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کیلئے سرکار کو 1 ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد خرچ کرنا پڑے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریری جوابات میں اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں۔دستاویزات کے مطابق سال 20-2019 میں اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے پر 15 کروڑ 77 لاکھ سال 21-2020 میں 9 کروڑ 61 لاکھ سے زائد رقم خرچ ہوئی۔سال 22-2021 میں 27 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار خرچ ہوئے، جبکہ سال 23-2022 میں 72 کروڑ 40 لاکھ 31 ہزار، اور سال 24-2023 میں 10کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
 خرچ