جمعۃ المبارک :صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

 لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے حکم پر جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، آئی جی نے مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکزکے اطراف اور شاہراہوں پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ آئی جی عبدالکریم کی ہدایات کے مطابق پولیس افسران نے نمازِ جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل خود سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے اقدامات بھی کئیآئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام سپروائزری افسران کو تاکید کی کہ کہ وہ شہریوں کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھیں اور انکے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کریں۔