لاہور (خصوصی رپورٹ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز کے اطراف اور شاہراہوں پر پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔