لاہور( کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی تھی کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی تھی کہ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکزکے اطراف اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں