لاہور(کرائم رپورٹر)آزاد کشمیر کے رکن اسمبلی غلام محی الدین دیوان کے گھر پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے چھاپہ مار دیاجس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق غلام محی الدین دیوان پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور لاہور تنظیم کے عہدیدار بھی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ پر کارروائی کی۔سامنے آنے والی ویڈیو میں مسلح اہلکاروں کو گھر کا گیٹ پھلانگتے اور اندر داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق کارروائی کے دوران غلام محی الدین دیوان کو حراست میں بھی لے لیا گیاواقعے کے بعد سیاسی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ چھاپے کی وجوہات کے حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔