چیئرمین پروفیسر بدر السلام اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے ٹاپ پوزیشنز کا اعلان کر دیا
مبشرہ اور محی الدین 1158 نمبروں کیساتھ اول، احمد شوکت اور زنیر امجد نے دوسری پوزیشن حاصل کی
لاہور(زیڈ این این) تعلیمی زاویے سے بڑی خبر! بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (لاہور) نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سالانہ امتحانات میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے ہونہار طلبا و طالبات کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدر السلام اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج اسلام پورہ کی طالبہ مبشرہ وسیم اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے طالب علم سید محمد محی الدین نے 1158 نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر مشترکہ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مجموعی پوزیشنز میں جی سی یو کے احمد شوکت اور پنجاب کالج آف سائنس کے محمد زنیر امجد 1157 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری، جبکہ کپس کالج جوہر ٹاؤن کی عائشہ بخش 1156 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہیں۔ گروپ وائز پوزیشن ہولڈرز کی تفصیل پری میڈیکل (بوائز) سید محمد محی الدین (1158 نمبر) پہلے، محمد زنیر امجد اور محمد احمد شوکت (1157 نمبر) مشترکہ دوسرے، جبکہ حافظ محمد عیسیٰ گل (1155 نمبر) تیسرے نمبر پر رہے۔ پری میڈیکل (گرلز) مبشرہ وسیم (1158 نمبر) پہلی، کائنات شہزادی (1153 نمبر) دوسری اور عائزہ عمران (1152 نمبر) تیسری پوزیشن پر رہیں۔ پری انجینئرنگ (بوائز) حسن علی خان (1154 نمبر) پہلے، محمد احمد (1152 نمبر) دوسرے اور فیضان ایزاد (1150 نمبر) تیسرے نمبر پر آئے۔ پری انجینئرنگ (گرلز) عائشہ بخش (1156 نمبر) نے پہلی، ارفعہ فاطمہ (1153 نمبر) نے دوسری اور علیمہ عباس (1151 نمبر) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس (بوائز) فریم اکمل اور محمد ایان (1141 نمبر) مشترکہ پہلے، سید مرتضیٰ مہدی (1133 نمبر) دوسرے، جبکہ حافظ عدیل اور عبدالرحمان (1131 نمبر) مشترکہ تیسرے نمبر پر رہے۔ جنرل سائنس (گرلز) سمیعہ رضوی (1143 نمبر) پہلی، ممتاز حینہ رفیق اور نمرہ دین محمد (1138 نمبر) مشترکہ دوسری، جبکہ ابریشم کاشف (1136 نمبر) تیسری پوزیشن پر رہیں۔ کامرس گروپ (بوائز) محمد طحہ بن عاطف (1094 نمبر) پہلے، علی اکبر (1076 نمبر) دوسرے اور غلام محی الدین (1070 نمبر) تیسرے نمبر پر رہے۔بورڈ انتظامیہ نے تمام کامران طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔