سابق صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی او ر سیکرٹری رانا مجاہد کے استعفے بھی منظور کرلئے گئے
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کی گرتی ہوئی ساکھ اور فیڈریشن میں جاری مبینہ بدانتظامی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکریٹری برائے بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک صدر تعینات کر دیا ‘ وزیراعظم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدرطارق بگٹی کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا‘پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے بھی استعفی دے دیا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے رانا مجاہد کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا