فلم ’’ریڈ لائن ‘‘کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہا ہوں،غلام محی الدین

طے شدہ بجٹ سے زیادہ اخراجات آئے ہیں، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ بطور پروڈیوسر اور ہدایتکار اپنی نئی فلم ’’ریڈ لائن ‘‘کو بہترین انداز میں پیش کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہا ہوں،فلم کے ہر منظر پر خصوصی محنت کی ہے،فلم کی تیاری میں طے شدہ بجٹ سے زیادہ اخراجات آئے ہیں تاہم معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ ایک انٹر ویو میں غلام محی الدین نے کہا کہ بطور ہدایتکار فلم بناتے ہوئے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خصوصاً فلم کے لیے موزوں مقامات کے انتخاب پر خصوصی توجہ دینا پڑی اور ہر لوکیشن کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی محنت فلم بینوں کو ضرور پسند آئے گی اور ریڈ لائن ریلیز کے بعد شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔فلم میں نئے ٹیلنٹ کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے اور میری یہ کاوش ضرور کامیاب ہوگی۔