نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگادی

 17 سالہ ثاقب کو ریسکیو کی غوطہ خور ٹ ٹیم نے بچالیا ، سرکاری ہسپتال منتقل ، علاج جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے سگیاں راوی پل سے ایک نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو دریا سے زندہ ریسکیو کر لیاریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو کیے جانے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ ثاقب ولد آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد نوجوان کو مزید علاج کے لیے قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں اسے ایڈوانس کیئر فراہم کی جائے گی۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے