ویرات کوہلی متنازع رویے کی وجہ سے بحث کی زد میں، جینٹلمین گیم پر سوالات اٹھ گئے

ویرات کوہلی متنازع رویے کی وجہ سے بحث کی زد میں، جینٹلمین گیم پر سوالات اٹھ گئے

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی میچ کے بعد ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہ ملانے پر بحث کی زد میں آ گئے.

ویرات کوہلی کی جانب سے مبینہ طور پر آئی پی ایل میچ کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔رپورٹس کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بینگلور کے درمیان میچ کے اختتام پر جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روایتی مصافحے کے لیے میدان میں آئے تو کوہلی نے ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہیں ملایا، تاہم اس کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

اس واقعے پر کرکٹ شائقین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے اس عمل پر حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا ہے جبکہ بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ کسی ذاتی یا وقتی صورتحال کی وجہ سے ہوا ہو۔تاحال ویرات کوہلی یا ٹیم انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث معاملہ مزید زیر بحث ہے۔