بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی (آئی این پی )بانی پاکستان تحریک انصاف  کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کروا دی گئی۔ ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں بشری بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھاوج مہر النسا مانیکا شامل تھیں، ملاقات میں بشری بی بی کی آنکھ کے علاج اور صحت سے متعلق بات کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق ملاقات ختم ہونے پر بشری بی بی کی فیملی جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔