بشریٰ بی بی سے فیملی کی 40منٹ تک ملاقات

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد ان کی فیملی کے ارکان اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سے بھابی مہر النساء مانیکااوربیٹی مبشرہ شیخ نے ملاقات کی،ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جوتقریباً 40 منٹ جاری رہی،جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔