قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کروائی جا سکے گی
آن لائن بکنگ سہولت کے لیے جیل کے ویٹنگ شیڈ میں عملے کو تعینات کرنیکی ہدایت
راولپنڈی (آئی این پی )حکومت پنجاب نے قیدیوں سے ملاقات کرنے والوں کے لیے جدید سسٹم متعارف کرواتے ہوے موبائل ایپ متعارف کروا دی، اڈیالہ جیل سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ جاری کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے راولپنڈی اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی ہے ایپ کے ذریعے قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کروائی جا سکے گی، ملاقات ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے۔اس ضمن میں حکومت نے پنجاب بھر کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ایپ کے استعمال کے لیے ہر جیل کے انچارج پی ایم آئی ایس (پریژنرز منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم) کو خصوصی تربیت دے دی گئی ہے