ویب ڈیسک: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی عرب کے کلب النصر سے علیحدگی کی افواہوں کے درمیان نئے معاہدے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
ہسپانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق النصر نے رونالڈو کو ماہانہ 15.2 ملین یورو (تقریباً 4 ارب 84 کروڑ پاکستانی روپے) کی پیشکش کی ہے۔ اس معاہدے میں کھلاڑی کو کلب کے 5 فیصد حصص بھی دیے جائیں گے، تاہم یہ معاہدہ صرف ایک سال کے لیے ہوگا۔النصر فٹبال کلب نے رونالڈو کو برقرار رکھنے کے لیے دیگر اہم پیشکشیں کرنے کی بھی تیاری ظاہر کی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 31 دسمبر 2022 کو النصر کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت انہیں سالانہ 200 ملین یورو ادا کیے جا رہے تھے۔رونالڈو نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ ممکن ہے قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ ان کا آخری عالمی کپ ہو کیونکہ وہ 40 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔