کرسٹیانو رونالڈو کی النصر ٹیم میں واپسی متوقع، ہفتے کو الفتح کے خلاف کھیلیں گے

کرسٹیانو رونالڈو کی النصر ٹیم میں واپسی متوقع، ہفتے کو الفتح کے خلاف کھیلیں گے

النصر کلب کو توقع ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے ہفتے کو ٹیم کے لیے دوبارہ میدان میں اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پرتگال کے اسٹار فٹبالر گزشتہ دو سعودی پرو لیگ میچز میں شریک نہیں ہوئے تھے کیونکہ وہ کلب کے انتظامی اور مالی معاملات سے ناخوش تھے۔رپورٹس کے مطابق کلب حکام کی جانب سے یقین دہانی کے بعد رونالڈو ہفتے کو الفتح کے خلاف لیگ میچ میں واپس آئیں گے۔ اس سے قبل النصر کو بدھ کے روز ترکمانستان میں ایشین چیمپئنز لیگ ٹو کا میچ کھیلنا ہے، تاہم اس مقابلے میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔رونالڈو نے الریاض اور الاتحاد کے خلاف میچز نہیں کھیلے حالانکہ وہ گزشتہ ہفتے ٹریننگ سیشنز میں واپس آ چکے تھے۔

کلب انتظامیہ کو خدشہ تھا کہ ان کا احتجاج سعودی پرو لیگ اور سعودی عرب کے امیج کو نقصان پہنچا رہا ہے، جس پر لیگ نے انہیں وارننگ بھی دی تھی۔رونالڈو کا ماننا ہے کہ ان کے کلب کو مالی سپورٹ میں الہلال کے مقابلے میں نظرانداز کیا جا رہا ہے، خاص طور پر جنوری ٹرانسفر ونڈو میں الہلال کی بڑی خریداریوں پر وہ ناراض تھے۔