ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے افتتاحی میچ میں العین کے ہاتھوں النصر کی 0-4 سے شکست کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق سوال پر النصر کے کوچ اینج پوسٹیکوگلو اور ایک صحافی کے درمیان تلخ بحث ہوگئی۔
میچ کے بعد صحافی نے سوال اٹھایا کہ کیا رونالڈو کی ٹیم میں موجودگی واقعی النصر کیلئے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے؟ رپورٹر کا کہنا تھا کہ پرتگالی اسٹار کی غیر موجودگی میں النصر نے بہتر فٹبال کھیلی اور زیادہ میچز جیتے ہیں۔کوچ اینج پوسٹیکوگلو نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے رونالڈو کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں اور رونالڈو سمیت اہم کھلاڑی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔جب صحافی نے رونالڈو کی حالیہ کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ تین میچز میں کچھ نہیں کیا تو کوچ نے فوری طور پر سوال کیا، ’’کچھ نہیں؟ پھر ان کے کتنے گول ہیں؟‘‘رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے رواں سیزن کے آغاز میں تین میچز کے دوران دو گول کیے تھے، تاہم گزشتہ چار میچز میں وہ صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔العین کے خلاف میچ میں النصر کی جانب سے صرف تین شاٹس آن ٹارگٹ کیے گئے، جبکہ رونالڈو نے پورے میچ کے دوران 29 ٹچز کیے۔