خضدار: دہشتگرد حملے میں زخمی مزید دو طلبہ شہید، شہداء کی تعداد 6 ہو گئی

خضدار: دہشتگرد حملے میں زخمی مزید دو طلبہ شہید، شہداء کی تعداد 6 ہو گئی

ویب ڈیسک: خضدار میں سکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید طلبہ کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں شدید زخمی ہونے والا طالب علم حیدر دورانِ علاج دم توڑ گیا، جبکہ ایک اور زخمی طالبہ مائکہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی۔یہ خونی واقعہ ایک المناک سانحے میں تبدیل ہو گیا ہے، جس میں شہید ہونے والوں میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ واقعے پر قوم غمزدہ ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ چکے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیاں بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والی پراکسی تنظیموں کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان معصوم بچوں کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کر کے عالمی سطح پر انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔یہ حملہ نہ صرف انسانی المیہ ہے بلکہ خطے میں بھارت کی تخریبی پالیسیوں کا ثبوت بھی ہے، جس کے خلاف سفارتی اور سیکیورٹی سطح پر سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔