خضدار: اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید، درجنوں زخمی

خضدار: اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید، درجنوں زخمی

خضدار (ویب ڈیسک):بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بچوں کو لے جانے والی بس پر ہونے والے دہشتگرد حملے میں 3 معصوم طالبات سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے حملے کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی قرار دیا ہے۔

شہید ہونے والی طالبات کی شناخت:
ثانیہ سومرو، عمر 12 سال، جماعت ششم
حفظہ کوثر، عمر 12 سال، جماعت ہفتم
عیشہ سلیم، عمر 16 سال، جماعت دہم
واقعہ میں متعدد بچے زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

حملے کی نوعیت اور مقام:
حملہ بم دھماکے کے ذریعے کیا گیا جو اسکول بس کے قریب ہوا۔دھماکہ اس وقت ہوا جب بس بچوں کو اسکول سے واپس لے جا رہی تھی۔جائے وقوعہ پر سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا مؤقف:
سیکیورٹی حکام کے مطابق:"یہ حملہ بلوچستان میں بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد نیٹ ورکس نے کیا۔ یہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت انجام دیا گیا حملہ ہے، جس کا مقصد بلوچستان میں بدامنی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔"ذرائع نے مزید کہا:"بھارت، جو پاکستان کے خلاف پراکسی وار میں مصروف ہے، معرکہ حق میں شکست کے بعد بچوں جیسے کمزور اہداف پر بزدلانہ حملوں پر اتر آیا ہے۔ یہ حملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔"
ریاستی ردعمل اور مذمت:
وفاقی و صوبائی حکومت نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور مختلف رہنماؤں نے واقعے کو "انسانیت کے خلاف جرم" قرار دیا۔واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔