نااہلوں نے تحریک تباہ کردی شیر افضل مروت

پشاور(خصوصی رپورٹ ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہلوں نے تحریک انصاف کو تباہ کر دیا،خیبر پختونخوا حکومت کی ہر طرف کوتاہی ہی کوتاہی ہے، نااہل اور بزدل قیادت کی وجہ سے ہمارے تمام احتجاجی اقدامات ناکامی کا شکار ہوئے۔ بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک صرف اہل قیادت ہی چلا سکتی ہے یہ موجودہ قیادت کے بس کی بات نہیں۔