اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقد کرتے ہوئے اپنی پارٹی کو سول نافرمانی کی تحریک کو موخر کرنے کی تجویز دیدی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، پارٹی کو تجویز دیتا ہوں کہ ہمیں سول نافرمانی کی تحریک کو موخر کرنا چاہیے اور حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے۔ شیر افضل نے کہا امید ہے کہ مذاکراتی عمل میں دونوں فریقین مثبت کردار اد کریں گے، سیاسی استحکام کے لیے مذاکراتی عمل انتہائی ضروری ہے، امید ہے مذاکراتی عمل کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔