جن لوگوں کی رسائی عمران خان تک ہے وہ قید کا فائدہ اٹھا کر پارٹی پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں
کراچی(یواین پی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت میں تحریک چلانے کی صلاحیت موجود نہیں ہے، عمران خان کی جانب سے دی گئی 5 اگست بھی تاریخ بھی گزر جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ جن لوگوں کی رسائی عمران خان تک ہے وہ عمران خان کی قید کا فائدہ اٹھا کر پارٹی پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی میں بہت زیادہ تقسیم ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا عمران خان نے 5 اگست کا کہا تھا لیکن مرکزی قیادت نے 90 دن کی بات کی، یہ صاف انحراف ہے