تحریک انصاف کا 5 اگست کا احتجاج ناکام رہا، ملک بھر میں خاموشی تشویشناک ہے پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر افضل مروت

سہیل آفریدی اسلام آباد کی طر ف لانگ مارچ
27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی قیادت میں خودکروں گا، اگر آپ بندوق سے نہیں ڈرتے تو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں اور کسی قسم کے خوف کا شکار نہ ہوں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور میں جلسے سے خطاب 
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ لوگ خونی درندے بن چکے ہیں، یہ ایک ایک انسان کو زندہ کھا جائیں گے۔سہیل آفریدی نے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا آپ ان کی گولیوں، ٹینکوں اور راکٹوں سے ڈرتے ہیں؟ اگر آپ بندوق سے نہیں ڈرتے تو میں آپ سب کی قیادت کروں گا اور مقابلہ کروں گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں اور کسی قسم کے خوف کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا اور وہ خود اس مارچ کی قیادت کریں گے۔جب کہ پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے اگر آج موصول ہونے والی اطلاعات درست ہیں تو 5 اگست کے احتجاجی دن کی مجموعی تصویر پی ٹی آئی کے لیے نہایت تشویشناک اور مایوس کن دکھائی دیتی ہے۔ نہ الیکٹرانک میڈیا پر اور نہ ہی سوشل میڈیا پر پنجاب کے کسی حصے سے کسی نمایاں احتجاجی مظاہرے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھی غیر معمولی طور پر خاموش دکھائی دیتے ہیں۔ بلوچستان میں بھی صرف جعفرآباد میں چند پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی اطلاعات ہیں، مگر کسی بڑے عوامی احتجاج کی خبر نہیں