انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے استاد کا اعزاز

لاہور(خصوصی رپورٹ)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور چیئرمین شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ ڈاکٹر محمد قاسم محمود نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام بیسٹ ینگ ریسرچر ایوارڈ حاصل کر لیا ۔یہ ایوارڈ ایسے نوجوان محققین کو دیا جاتا ہے جن کی عمر 40 سال سے کم ہو اور ان کی تحقیق نہ صرف سائنسی ترقی کو آگے بڑھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہو بلکہ وہ پاکستان کو درپیش سماجی چیلنجز کے حل میں بھی مئوثر کردار ادا کر رہے ہوں۔