پاکستان اور امریکہ سفارتی کے ساتھ تجارتی پارٹنر بھی ہیں:امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)امریکی سفارتخانہ کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیلسن بیکرنے کہا ہے پاکستان اور امریکہ سفارتی کے ساتھ ساتھ تجارتی پارٹنر بھی ہیں،امریکہ میں ہزاروں پاکستانی روز گار کما رہے ہیں،پاکستان کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر تجارتی شعبوں میں ہے۔ پاکستان امریکہ بزنس فورم کے زیر اہتمام پانچویں پاکستان امریکہ بزنس سمٹ تقریب کے دوران 2015 سے اب تک پی اے بی ایف کی کارکردگی پر خصوصی ویڈیو دیکھائی گئی۔امریکی سفارتخانہ کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیلسن بیکرنے کہا کہ پی اے بی ایف کی پانچویں سمٹ سے بات کرنا خوش آئند ہے،پاکستان اور امریکہ سفارتی کے ساتھ ساتھ تجارتی پارٹنر بھی ہیں