پنجاب یونیورسٹی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین مفاہمتی معاہدہ

لاہور ( کرائم رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اورپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ حکومت پنجاب کے ساتھ ورکنگ ہیومن کیپٹل کی رجسٹریشن اور آئی ٹی سسٹم کے ذریعے پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لئے معاہدہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد  علی، ڈائریکٹر آپریشنز آئی ٹی عاطف حسین، و دیگرنے شرکت کی۔