اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم شہبازشریف نے حماد غزنوی کو پاکستان انفارمیشن کمیشن کا انفارمیشن کمشنر مقرر کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری ایم پی ون اسکیل میں 4 سال کی مدت کیلئے کی گئی ہے۔ تقرری کی 4 سالہ مدت کا اطلاق چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ہو گا۔