سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی
راولپنڈی(آئی این پی )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا اور سیشن کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلبا سے تفصیلی گفتگو کی۔نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔طلبا نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛ آج کے انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے گئے" ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایسے مزید انٹریکٹو سیشنز منعقد ہوں تاکہ یوتھ کی آگاہی اور شعور میں اضافہ ہو۔طلبا نے معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔