خصوصی سکولوں کے اوقات کار میں کمی

لاہور(خصوصی رپورٹ)گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے محکمہ خصوصی تعلیم نے سپیشل بچوں کے سکولوں کے اوقات کار میں کمی کردی۔ آج سے سکول صبح 8 بجے لگا کریں گے،چھٹی 12 بجے ہوگی،جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔نئے اوقات کار کا اطلاق موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل سکول بند ہونے تک رہے گا۔ اس حوالے سے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو آگاہ کردیا گیا۔