سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

سنگل شفٹ صبح 8 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک پیر سے جمعرات کھلیں گے، گرلز سکولز کے اوقات 15 منٹ پہلے ختم ہونگے
 لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعدلاہورسمیت صوبہ بھر میں سکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اپ ڈیٹ کردہ شیڈول کا اطلاق تمام سرکاری سکولوں پر ہوگا اور 15 اکتوبر 2025 تک نافذ العمل رہے گا۔ سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات صبح 8 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلیں گے ،جمعہ کو دوپہر 12 بجے بند ہو جائینگے۔ڈبل شفٹ سکولوں کیلئے صبح کی شفٹ 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پیر سے جمعرات تک ہوگی جبکہ جمعہ کو صبح کی شفٹ دوپہر 12 بجے ختم ہوگی۔شا م کی شفٹ دو پہر 1 سے 5:30 بجے تک ہوگی۔ جمعہ کو دوسری شفٹ دوپہر 2:30 سے 5:30 بجے تک ہوگی۔ پہلی شفت والے اساتذہ کی ٹائمنگز صبح 7:45 سے دوپہر 2:30 بجے تک،ڈبل شفٹ اساتذہ کی دوپہر 12:45 سے شام 6 بجے تک ڈیوٹی ہوگی۔متبادل ہفتہ کو صبح 9 سے 12 بجے تک کلاسز ہونگی۔ گرلز سکولز کے اوقات 15 منٹ پہلے ختم ہونگے۔