لاہور(آئی این پی)لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے دوران سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق قذافی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم سکولوں پر ہوگا، نئے اوقات کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹائون، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ کے سکولوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے اوقات کار کا اطلاق شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الہٰی روڈ کے سکولوں پربھی ہو گا، ان مخصوص علاقوں میں سکول صبح 7بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے۔ فیصلے کا اطلاق ایونٹ کے اختتام تک تمام سرکاری و نجی سکولز پر ہوگا۔