موسمِ سرما کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول تیار

نیا شیڈول آج سینافذ ہوگا، مارچ 2026 تک برقرار رہے گا 
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے موسمِ سرما کے پیش نظر صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا شیڈول تیار کر لیا ہے، جو 20 اکتوبر 2025 سے نافذ ہو کر مارچ 2026 تک برقرار رہے گا۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق نیا شیڈول حتمی منظوری کے مرحلے میں ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ ہفتہ وار چھٹی برقرار رہے گی اور ہفتے کے روز اسکول بند ہی رہیں گے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سردیوں کے دوران طلبہ کو ٹھنڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے اسکولوں کے اوقات میں معمولی ردوبدل کیا جا رہا ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔