فوڈ اتھارٹی کو گارڈن ٹائون میں پلاٹ دینے کیلئے کام شروع

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی نیایل ڈی اے سے گارڈن ٹائون میں پلاٹ لینے کی استدعا کر دی جس پر ایل ڈی اے نے ورکنگ پیپر تیار کرنا شروع کر دیا ۔واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ہیڈ آفس بنانے کیلئے ایل ڈی اے نے 6کنال اراضی فروخت کی۔قائد اعظم ٹائون سوک سنٹر میں کمرشل پلاٹ فوڈ اتھارٹی کو 36 کروڑ روپے میں دیا گیا لیکن فوڈ اتھارٹی نے یہ پلاٹ لینے سے انکار کر دیا۔