پینٹ فیکٹری میں آتشزدگی

 لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار کے علاقے نجی پینٹ فیکٹری میںآتشزدگی ریسکیو1122 کے عملہ نے آگ پر قابو پاتے ہوئے پوری فیکٹری کو آگ کی نذر ہونے سے بچا لیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بروز جمعرات سہ پہر 3 بجکر 41 منٹ پر ایمرجنسی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر لاہور میں کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ شالیمار کے علاقہ میں سک نہر کے قریب واقع ماسٹر پینٹ فیکٹری کے لیکر سیکشن میں موجود کیمیکل میں آگ بھڑک اٹھی ہے،ایمرجنسی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے فوری طور پر قریبی ریسکیو اسٹیشن سے فائر ایمرجنسی وہیکلز کو جائے حادثہ کی طرف موو کروایا ریسکیورز چند منٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچے اور فوری طور پر اپنی پیشہ وارانہ تربیت کے مطابق فائرفائٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف آگ کو مزید پھیلنے سے روکا بلکہ مسلسل فائرفائٹنگ کرتے ہوئے 80 منٹ کی انتھک محنت کے بعد آگ پر قابو پا کر وسیع رقبہ پر پھیلی فیکٹری کو آگ کی نذر ہونے سے بچا لیا۔اس فائر ریسکیو آپریشن میں ریسکیو1122 کی 5 فائر وہیکلز،2 ریسکیو وہیکلز ،1 ایمرجنسی ایمبولینس اور دو موٹر بائیک ایمبولینسز نے 24 ریسکیورز کے ہمراہ حصہ لیا۔ریسپانس ٹائم 6منٹ تھا۔