لاہور (کرائم رپورٹر)ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں بغدادی ہاؤس کے قریب ایک پینٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ آگ فیکٹری میں موجود پینٹ اور دیگر آتش گیر سامان میں لگی، جس کی وجہ سے شعلے تیزی سے پھیل گئیریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیاتاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔