پینٹ غبن کیس میں ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے10 کروڑ روپے مالیتی پینٹ غبن کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 13 اگست تک توسیع کر دی،عدالت نے متعلقہ ڈی ایس پی کو ملزمان عاطف ،مجاہد ،راحیل اورسعادت کے دستخطوں کے فرانزک کروانے کا حکم دے دیا ،ملزمان کے وکیل نے مئوقف اپنایا کہ پینٹ فروخت کرنے کے بل ہمارے دستخط سے جاری نہیں ہوئے، نجی پینٹ کمپنی کی شکایت پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے اس کیس کی درست تفتیش نہیں کی ،استدعا ہے کہ عدالت پولیس کو قانون کے مطابق درست تفتیش کرنے کا حکم دے۔